Share

’میں نے ذہنی طور پر معذور بچوں کو بندھے ہوئے دیکھا ہے‘

پاکستان میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق معذور افراد کی تعداد تقریباً دس لاکھ جبکہ غیر سرکاری اندازے کے مطابق یہ کم از کم تیس لاکھ ہے جس میں تینتالیس فیصد بچے ہیں۔ ان افراد کے لیے خاص طور پر سرکاری سطح پر سہولیات اور فلاحی سکیمیں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ پنجاب کی تحصیل کھاریاں میں مدثر حسین شاہ نے ایسے بچوں کے لیے جدید طرز پر ٹرسٹ قائم کیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ وہ یہاں ان بچوں کو پناہ دیتے ہیں جن سے معاشرہ پناہیں چھین لیتا ہے۔

Leave a Comment